پاک افغان شاہراہ پر خاصہ دار چوکی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں خاصہ دار فورس 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ تحصیل جمرود کے علاقے تختہ بیگ چیک پوسٹ کے قریب پاک افغان شاہراہ پر سیکیورٹی اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر تعینات تھے کہ اچانک سڑک کنارے نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں خاصہ دار فورس کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے، جبکہ چوکی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، ریسکیو ٹیموں نے زخمی اہلکاروں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فرام کی جارہی ہے، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.