Latest National, International, Sports & Business News

پاکستان کی بھارتی فوج کی فائرنگ سے فوجی اہلکار کی ہلاکت کی مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے فوجی اہلکار کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی راولاکوٹ میں بلا اشتعال فائرنگ سے ایک پاکستانی فوجی شہید اور ایک زخمی ہوا، بھارتی حکومت فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کرائے اور یقینی بنائے کہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ نہیں ہوں گے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ایسے وقت ہوا جب دونوں ممالک تعلقات کی بہتری کے لئے کوشاں ہیں۔ واضح رہے کہ آج صبح بھارتی فوج کی راولاکوٹ کے سب سیکٹر نیز پیر میں کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک پاکستانی فوجی شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.