کوئٹہ میں ہزارہ ٹاؤن کے مکینوں نے مبینہ خودکش حملہ آور کو ہلاک کردیا

کوئٹہ: ہزارہ ٹاؤن کے مکینوں نے خودکش حملے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے مبینہ حملہ آور کو ہلاک کردیا۔ افطار سے کچھ دیر قبل ہزارہ ٹاؤن میں اپنی مدد آپ کے تحت سیکیورٹی پر مامور افراد نےایک مشکوک شخص کو رکنے کی ہدایت کی تاہم ہدایت پر عمل نہ ہونے پر اہل علاقہ نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مشکوک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والا شخص خودکش حملہ آور تھا، جس کے جسم سے نصب دھماکا خیز مواد بندھا ہوا تھا جبکہ اس کے قبضے سے دو دستی بم بھی برآمد ہوئے، خودکش حملہ آور کے جسم سے بندھے بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.