Latest National, International, Sports & Business News

ٹیسٹ رینکنگ، پاکستان کی چوتھی پوزیشن خطرے میں پڑ گئی

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی چوتھی پوزیشن خطرے میں پڑ گئی،آسٹریلیا نے اگر تاریخی ایشز سیریز ڈرا بھی کر لی تو اسے ایک درجے ترقی مل جائے گی۔ دوسری جانب انگلینڈ کے پاس4-0 سے فتح کی صورت میں دوسرے نمبر پر براجمان ہونے کا موقع موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا آغاز21 نومبر سے برسبین میں ہوگا، کینگروز اس وقت101 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ انگلینڈ15پوائنٹس کی سبقت لے کر تیسری پوزیشن پر موجود ہے،آسٹریلوی ٹیم سیریز میں فتح یا اسے ڈرا کر کے بھی پاکستان کو چوتھے درجے سے محروم کر سکتی ہے،4-0 یا بڑے مارجن سے جیت تو اسے انگلش سائیڈ کی تیسری پوزیشن پر پہنچا دے گی۔31دسمبر 2016تک ٹاپ 4 ٹیمیں اولین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2017کیلیے کوالیفائی کر لیں گی، لہذا ہر میچ کوالیفائنگ کیلیے اہمیت کا حامل ہے۔

تبصرے بند ہیں.