Latest National, International, Sports & Business News

نیب کے نیے چیئرمین قمر زمان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

قومی احتساب بیورو کے نئے چئیرمین چوہدری قمر زمان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ افسران ۔۔ احتساب کے عمل کے دوران کوئی دباؤ برداشت نہ کریں۔ چئیرمین نیب قمر زمان نیب ہیڈ کوارٹر پہنچے تو نیب حکام نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے اعلی حکام کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی۔ افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین نیب کا کہنا تھا کہ قوم کے اعتماد پر پورا اتر کر کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ کرپشن کے خاتمے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر احتساب کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.