Latest National, International, Sports & Business News

نیب کا سیلز اور انکم ٹیکس معاملات کی تحقیقات نہ کرنے کا فیصلہ

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیلز اور انکم ٹیکس کے معاملات کی تحقیقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ سیلز اور انکم ٹیکس کی پہلے سے موجود تحقیقات ایف بی آر کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ کاروباری برادری ملک کی ترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی سیل قائم کیے ہیں۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی کو ناسور اور ملک کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میگا کرپشن مقدمات منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ 22 ماہ میں 71 ارب روپے بدعنوان عناصر سے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے۔

تبصرے بند ہیں.