مومن پورہ اور شاہ رخ کالونی کی امام بارگاہوں میں فائرنگ سے امام مسجد سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تھانہ باغبانپورہ کےعلاقے مومن پورہ اور شاہ رخ کالونی کی امام بارگاہوں میں نامعلوم افراد نے نماز فجر کے فوراً بعد اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں امام مسجد سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کا پہلا واقعہ مومن پورہ میں ہوا جس میں امام مسجد سمیت دو افرادجاں بحق ہوگئے جب کہ دوسرا واقعہ شاہ رخ کالونی میں پیش آیا جس میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔ پولیس نے بھی فائرنگ میں امام مسجد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ فائرنگ امام بارگاہوں کے اندر کی گئی اور دونوں واقعات ایک ہی وقت میں پیش آئے۔ واقعہ کے وقت لوگوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے جانی نقصان کم ہوا۔ یہ گوجرانوالہ میں اس نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جس میں کسی مذہبی مقام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد متاثرین میتیں اٹھا کرعالم چوک لے گئے اور وہاں پر ٹائر جلا کرچاروں اطراف کی ٹریفک کو بند کردیا،احتجاج کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کی طرف سے تمام مسالک کےعلما کو بلا کر مذاکرات کئے گئے۔ سی پی او گوجرانوالہ راجہ رفعت نے بتایا کہ یہ امام بارگاہ پر حملہ نہیں بلکہ ٹارگٹ کلنگ ہوئی ہے، انہوں نے کہاکہ ضلع بھرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے ملزم بچ کرنہیں نکل سکتے۔
تبصرے بند ہیں.