Latest National, International, Sports & Business News

ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان میں غیر ملکیوں کی جانب سے سائبر فراڈ اور فحش مواد کا عالمی نیٹ ورک چلانے کا معاملہ سامنے آنے پر حکومت نے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے، ٹاسک فورس ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کے ماتحت کام کرے گی اور کال سینٹرز کے خلاف کارروائیوں کی تفصیل روزانہ کی بنیاد پر وزراتِ داخلہ کو دی جائے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹاسک فورس بھتہ خوری، بلیک میلنگ، گیمبلنگ اور سکیمنگ کی تحقیقات کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں قائم کال سینٹرز کی بھی فہرست مرتب کر لی گئی ہے، تمام متعلقہ اداروں کو ٹاسک فورس سے مکمل تعاون کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔خیال رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد سے ایک غیر قانونی کال سینٹر سے 284 غیرملکی شہریوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.