Latest National, International, Sports & Business News

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

اقوام متحدہ کشمیریوں کے قتل عام کی انکوائری کے لئے مقبوضہ کشمیر میں اپنا کمیشن بھیجے ، مشعال ملک

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ بھارتی فورسز سرچ آپریشن کی آڑ میں گھروں میں گھس کر نوجوانوں کو شہید کر رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔مشعال ملک نے کہاکہ بھارت نے کرونا اور لاک ڈاؤن کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیریوں کے قتل عام کی انکوائری کیلئے مقبوضہ کشمیر میں اپنا کمیشن بھیجے ۔انہوںنے کہاکہ بھارت فورسز کالے قوانین کے تحت کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.