Latest National, International, Sports & Business News

مصر، صدر مرسی کیخلاف لاکھوں افراد کے مظاہرے، اقتدار سے علیحدہ ہونے کا مطالبہ

قاہرہ: مصر کے صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر دارالحکومت قاہرہ اور دوسرے شہروں میں لاکھوں حکومت مخالف مظاہرین صدر مرسی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ صدر مرسی اقتدار سے علیحدہ ہو جائیں اور ملک میں نئے انتخابات کا انعقاد ہو۔ دارالحکومت قاہرہ کے التحریر اسکوائر میں ہزاروں حکومت مخالف مظاہرین جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں ا سکندریہ کے ساتھ ملک کے بڑے اور چھوٹے شہروں میں لاکھوں مظاہرین نے صدر مرسی کی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر مظاہرے کیے اور ان سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کیا، مظاہروں کے پیش نظر اہم سرکاری عمارتوں پرسیکیورٹی سخت کردی گئی۔

تبصرے بند ہیں.