پشاور: گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ قومی بیانیےکو مضبوط کرکےدشمن کی ہرسازش کوناکام بنانا ہے۔خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں’بنیان مرصوص،استحکام پاکستان‘ کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹ اور نفرت کو فروغ دیا جارہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ قومی بیانیے کو مضبوط کرکے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانا ہے، ہم شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، سیاسی استحکام، آئین کی بالادستی، قومی ہم آہنگی ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کر سکتی ہے۔گورنرخیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود ترجیح ہے، عوامی مسائل کےحل کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، ملکی ترقی کے لیے سب کو اپنا کردارادا کرنا ہو گا۔فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز اورعوام نے بےپناہ قربانیاں دیں۔
تبصرے بند ہیں.