Latest National, International, Sports & Business News

لیاری میں گینگ وار گروپوں کے درمیان پھر لڑائی، دستی بم حملوں اور فائرنگ سے6افراد زخمی

لیاری کے مختلف علاقوں میں گینگ وار گروپوں کے درمیان ایک بار پھر تصادم شروع شروع ہوگیا ہے دونوں گروپوں کی جانب سے دستی بم حملوں اور فائرنگ سے اب تک 6 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ عزیر بلوچ اور بابا لاڈلہ گروپ کے درمیان تصادم نے ایک بار پھر شدت اختیار کرلی ہے، شاہ بیگ لین، گل پتی لین، جھٹ پٹ مارکیٹ، بغدادی اور جونا مسجد میں دونوں گروپوں کے کارندے مورچہ بند ہوکر ایک دوسرے پر فائرنگ اور دستی بم حملے کررہے ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے اور علاقہ مکین اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں، دستی بم حملوں اور فائرنگ سے اب تک 6 افراد زخمی ہوچکے ہیں تاہم اب تک پولیس یا رینجرز اہلکار موقع پر نہیں پہنچے ہیں۔ واضح رہے کہ عزیر بلوچ اور بابا لاڈلہ کے گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں رواں ماہ اب تک 20 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں جن میں سے گزشتہ روز 8 افراد قتل کئے گئے۔

تبصرے بند ہیں.