Latest National, International, Sports & Business News

لاہور: جعلی دستاویزات پر 279 ٹریفک وارڈنز برطرف

جعلی دستاویزات پر نوکری حاصل کرنے پر لاہور کے دو سو اناسی ٹریفک وارڈنز کو برطرف کر دیا گیا۔ برطرف ہونے والے ٹریفک وارڈنز پر الزام تھا کہ انہوں نے جعلی دستاویزات پر نوکریاں حاصل کیں اور محکمانہ سزاؤں میں کلرکوں کے ساتھ مل کر ردو بدل کیا۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور سہیل چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی سمیت آٹھ افسروں نے وارڈنز کا موقف سنا جس کے بعد انہیں سزا دی گئی ہے۔ ان کے خلاف دھوکہ دہی کے مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.