Latest National, International, Sports & Business News

قومی احتساب بیورو نے نواز شریف کی سزا معطلی کی مخالفت کر دی

قومی احتساب بیورو نے نواز شریف کی سزا معطلی کی مخالفت کر دی۔ نیب نے اسلام آباد ہائیکوٹ سے درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کر دی۔13 صفحات پرمشتمل جواب میں نیب نے موقف اپنایا ہے کہ احتساب عدالت نے تمام شواہد دیکھنے کے بعد سزا سنائی، نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں، انہیں ضمانت پر رہا نہیں کیا جاسکتا، میڈیکل رپورٹ میں نواز شریف کو فوری سرجری کی سفارش کی نہ ہی جیل جانے کے بعد ملزم کی صحت بگڑنے کا تاثر درست ہے۔نیب جواب میں کہا گیا ہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر ہے، ایسے میں ضمانت کی درخواست ناقابل سماعت ہوتی ہے، سابق وزیراعظم کی درخواست ہارڈشپ کے اصول پر پورا نہیں اترتی اسے خارج کیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.