Latest National, International, Sports & Business News

علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 مئی تک توسیع

لاہور کی احتساب عدالت میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں پیش کیا گیا جہاں ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 مئی تک توسیع کردی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر عدالت نے نیب حکام سے استفسار کیا کہ علیم خان کیخلاف ریفرنس کی کیا پوزیشن ہے؟ جس پر نیب حکام کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے علیم خان کی پراپرٹی کا ریکارڈ آنا ہے، جبکہ دیگر شواہد اکھٹے کرنے پر بھی کام جاری ہے۔اس موقع پر نیب نے علیم خان کے خلاف عدالت سے تفصیلی ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے مزید وقت طلب کرنے کی درخواست کی جس پر عدالت نے نیب کی استدعا کو منظور کرتےہوئے 27مئی تک علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔واضح رہے کہ علیم خان کو 6 فروری کو آمدن سے زائد اثاثے اور آف شور کمپنیاں بنانے کے الزام میں نیب نے گرفتار کیا تھا۔ نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد علیم خان نے صوبائی وزارت کے عہدے سے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھجوا دیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.