Latest National, International, Sports & Business News

سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیفس کے دورۂ روس کی منظوری

اسلام آبادصدر مملکت نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کے دورۂ روس کی منظوری دے دی ہے۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی 14 ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل لیگل فورم میں شرکت سے متعلق وزیراعظم کی ایڈوائس منظور کر لی ہے۔منظوری کے بعد چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقد ہونے والے 14 ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل لیگل فورم میں شرکت کریں گے۔یہ بین الاقوامی قانونی فورم 24 سے 26 جون 2026 تک روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقد ہوگا، جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ عدالتی، قانونی اور پالیسی ساز شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

تبصرے بند ہیں.