سویڈن کے گلوکار مانز سیمرلُو نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد روسی گلوکارہ پولینا گاگارینا اور تین اطالوی گلوگاروں کے گروپ اِل وُولو کو شکست دے کر یہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
ویانا: (ویب ڈیسک) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منعقد ہونے والے گیتوں کے مقابلے یورو وژن میں سویڈن کے گلوکار مانز سیمرلُو کے گیت ’ہیروز‘ کو مجموعی طور پر چالیس ملکوں کے شائقین کی طرف سے 365 پوائنٹس ملے۔ روسی خاتون سنگر پولینا گاگارینا شائقین کی طرف سے 303 جبکہ اطالوی گروپ اِل وُولو کو 292 پوائنٹس ملے۔ میزبان ملک آسٹریا کو بھی اس مقابلے میں کوئی پوائنٹ نہ ملا اور وہ 27 ویں نمبر پر رہا۔ اس مقابلے کے دوران ایک وقت پر لگتا تھا کہ شاید روسی گلوکارہ پولینا یہ مقابلہ جیت جائیں گی کیونکہ انہیں سیمرلُو پر کافی سبقت حاصل تھی۔ تاہم عام شائقین کی طرف سے ملنے والے پوائنٹس کی بنیاد پر نتائج کا اعلانکے بعد سویڈش سنگر کو ملنے والے پوائنٹ بھی مسلسل زیادہ ہوتے گئے۔ اپنی کامیابی کے بعد سیمرلُو نے اپنے مداحوں اور شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین نہیں آ رہا کہ وہ یہ مقابلہ جیت گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے انتہائی خوشی اور فخر ہے کہ میں کامیاب رہا ہوں۔ –
تبصرے بند ہیں.