Latest National, International, Sports & Business News

سنگاپور کے میوزیم میں کرینہ کپور کا مومی مجسمہ سجا دیا گی

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور فلموں میں نظر آئیں یا نہ لیکن شائقین کے دلوں میں ضرور بسی ہیں. لندن مادام تساؤ کے بعد سنگاپور میں بھی کرینہ کپور کا مومی مجسمہ رکھ دیا گیا۔

کرینہ کپور چھوٹے نواب سے شادی کے بعد بالی وڈ کو کوئی ہٹ فلم تو نہ دے سکیں لیکن اس حسینہ کے آج بھی پوری دنیا میں کروڑوں مداح ہیں۔ سنگاپور کے میوزیم میں سرخ ساڑھی زیب تن کیے بیبو چھمک چھلو لُک میں خوب قیامت ڈھا رہی ہیں۔ کرینہ مجسمے کی رونمائی کے لیے سنگاپور بھی گئیں۔ اداکارہ کا ایک مجسمہ لندن کے مادام تساؤ میوزیم کی بھی زینت ہے۔

تبصرے بند ہیں.