Latest National, International, Sports & Business News

سرمایہ کاری کی کمی تشویشناک،روپے کے بھی قدر مزید گرے گی،آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کو توانائی کے بحران کا سامنا ہے،سرمایہ کاری کی کمی تشویش کا باعث ہے،پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے خطے کی معاشی جائزہ رپورٹ میں پاکستان کی معیشت ،مہنگائی،سرمایہ کاری، روپے کی قدر میں کمی اور دیگر عوامل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی کمی تشویش جبکہ روپے کی قدر میں کمی ، مہنگائی میں اضافے کا باعث ہے۔پاکستان کو توانائی کے بحران کا سامنا ہے،رپورٹ کے مطابق بیرونی ذرائع کی کمی سے زرمبادلہ گھٹ سکتے ہیں۔جاری کھاتوں کا خسارہ کم اور غیر فعال قرضوں کا حجم بھی آہستگی سے ختم ہو رہا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کے قرض جی ڈی پی کے 66 فیصد تک پہنچ جائیں گے،پاکستان کو جی ڈٰی پی کے پچیس فیصد فنانسنگ کی ضرورت ہے۔رواں مالی سال مالیاتی خسارہ ساڑھے پانچ فیصد رہے گا اور حکومت کی آمدنی بڑھے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے پاکستان کو سیکورٹی کے حوالے سے شدید مسائل کا سامنا ہے۔

تبصرے بند ہیں.