Latest National, International, Sports & Business News

بیوی کو مناکر گھر واپس لانے کیلئے محکمے میں دی گئی شوہر کی درخواست وائرل

بھارت کے شہر کانپور کے ایک سرکاری ملازم نے اپنی اہلیہ کے ساتھ راضی نامہ کرنے کے لیے چھٹی کی درخواست دائر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔یہ درخواست شمشاد احمد نامی اہلکار کی جانب سے لکھی گئی جو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر مقبول ہو رہی ہے۔اعلیٰ حکام کو لکھی گئی درخواست میں شمشاد نے فوری چھٹی لینے کی وضاحت پیش کی اور ہندی میں لکھا کہ میں اپنی بیوی سے صلاح کر کے اسے گھر واپس لانا چاہتا ہوں اس لیے مجھے فوری چھٹی دی جائے۔

فوٹو: بھارتی میڈیا

سرکاری ملازم نے لکھا میں ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہوں، مجھے اپنی بیوی کے گاؤں جانا ہے اور اسے واپس لانا ہے، براہ کرم میری چھٹی کی درخواست قبول کی جائے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمشاد احمد کی بیوی اس کے ساتھ جھگڑے کے بعد اپنے بچوں کو لے کر والدین کے گھر چلی گئی تھی، خوش قسمتی سے شمشاد کی درخواست منظور ہوئی اور اسے چھٹیاں مل گئیں۔

تبصرے بند ہیں.