Latest National, International, Sports & Business News

برطانیہ کا شام پر ممکنہ فوجی کارروائی کا حصہ نہ بننے کااعلان

برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ شام پر ممکنہ فوجی کارروائی کا حصہ نہیں بنے گاجبکہ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ امریکا اب بھی اتحادیوں کا منتظر ہے اور چاہتا ہے کہ شام کے خلاف کارروائی اتحادیوں کے ساتھ مل کر کرے۔امریکی وزیر دفاع نے منیلا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر اور حکومت یہی چاہتے ہیں کہ وہ شام میں جو بھی کارروائی کریں اس میں اس کے اتحادی بھی شامل ہوں ۔ کئی ممالک شام میں کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق تشویش کا اظہار کرچکے ہیں ۔ اس لیے امریکااس معاملے پر برطانیہ سمیت تمام ممالک سے بات چیت جاری رکھے گا۔دوسری جانب شام پرممکنہ حملے میں برطانوی شرکت سے متعلق حکومتی قرارداد برطانوی پارلے منٹ نے مسترد کردی تھی۔یہ قرارداد 285 کے مقابلے میں 272 ووٹوں سے مسترد کردی گئی۔

تبصرے بند ہیں.