کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا

13 دن بعد بھی امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ کیلیفورنیا کے سب سے بڑے نیشنل پارک کے نواحی جنگلات میں 17 اگست کو لگنے والی آگ نے قریباً دو لاکھ ایکڑ علاقے کو متاثر کیا۔ اسے اب امریکی تاریخ کی چھٹی بڑی آگ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ آگ اب پارک کے قریب واقع رہائشی علاقے تک پہنچ گئی ہے جہاں 12 گھر تباہ ہو چکے ہیں۔ انہیں پہلے ہی خالی کرایا جا چکا ہے۔ چار ہزار کے قریب فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ موسم خشک اور گرم ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانا انتہائی مشکل ہے، لیکن وہ اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

تبصرے بند ہیں.