Latest National, International, Sports & Business News

بان کی مون کا انتخابی مہم میں حملوں پر اظہار تشویش

اقوام متحدہ کے جنرل سیکٹریری بان کی مون نے پاکستان میں پرامن انتخابات کی امید کرتے ہوئے انتخابی مہم میں حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے عام انتخابات پر حکومت پاکستان اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پاکستانی پرامن طور پر انتخابات میں حصہ لیں پاکستان میں انتخابی مہم کے دوران حملوں پر تشویش ہے۔ امید ہے پاکستانی عوام مذہب، زبان، جنس اور طبقات سے بالاتر ہو کر ووٹ ڈالیں گے۔ بان کی مون نے الیکشن مہم میں جاںبحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ۔

تبصرے بند ہیں.