پاکستان میں آزادانہ انتخابات کی حمایت کرتے ہیں ،امریکہ

مریکہ پاکستان میں شفاف اور آزادانہ انتخابات چاہتا ہے۔ نائب ترجمان محکمہ خارجہ پیٹرک وینٹرال کہتے ہیں کسی سیاسی جماعت کے حامی نہیں اور دہشت گردانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ امریکہ نے پاکستان میں شفاف اور آزادانہ الیکشن کی حمایت کردی۔ امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کسی بھی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کر رہا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں مقررہ وقت پر صاف اور شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔ امریکا پاکستان میں آزادانہ انتخابات کی امید رکھتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا جاری بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاست دانوں اور ان کے حامیوں پر دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں اور الیکشن کے لئے پاکستان میں امریکی مبصرین بھیج رہے ہیں۔ جو پاکستان میں آئے ہوئے یورپی مبصرین کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔ امریکی ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کے انتخابات میں امریکہ کسی بھی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کر رہا اور نہ ہی وہ ایسا کر سکتا ہے اس سوال پ رکہ امریکی سفارتخانے کا لوکل اسٹاف یا باہر سے کتنے لوگ پاکستان میں عام انتخابات کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ ترجمان نے جواب نہ دینے کو ترجیح دی۔

تبصرے بند ہیں.