بالی وڈ فلم بمبئے ویلوٹ کا دوسرا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ ایکشن فلم میں رنبیر کپور، انوشکا شرما اور کرن جوہر مرکزی کردار کر رہے ہیں۔
ممبئی:بھارتی مصنف گیان پرکاش کی کتاب Mumbai Fables سے ماخوذ ایکشن اور رومانوی فلم کی کہانی ایک باکسر کی ہے۔ جو معروف گلوکارہ کے عشق میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ بمبئے ویلوٹ میں باکسر کا کردار رنبیر کپور جبکہ انوشکا شرما گلوکارہ بنی ہیں۔ فلم میں فلمساز کرن جوہر منفی کردار میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔ بمبئے ویلوٹ پندرہ مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تبصرے بند ہیں.