Latest National, International, Sports & Business News

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی وزیراعظم منتخب ہونے پر نواز شریف کو مبارکباد

لندن: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف کووزیراعظم منتخب ہونے پراپنی اوراپنی جماعت کی جانب سے مبارکباد پیش کی ہے۔ لندن سے جاری اپنے بیان میں الطاف حسین نےوزیراعظم منتخب ہونے پر نوازشریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں بحیثیت وزیراعظم فوری نوعیت کے مسائل حل کرنے، شہریوں کے ساتھ انصاف کرنے اورملک کودرپیش چیلنجزسے نمٹنے کی طاقت اور صلاحیت عطا فرمائے اور وہ پاکستان کو ترقی وخوش حالی کے راستے پر لے جانے میں کامیاب ہوں۔

تبصرے بند ہیں.