کراچی: ناظم آباد میں رینجرز دفتر کے قریب دستی بم حملہ ، 3 اہلکار زخمی
کراچی: ناظم آباد میں رینجرز دفتر کے قریب دستی بم حملے میں 3 رینجرز اہلکار زخمی ہو گئے ۔ نامعلوم افراد ناظم آباد کے علاقے ميں رینجرز کے 81 ونگ کے دفتر کے قریب دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے، رینجرز ترجمان کے مطابق حملے میں 3 رینجرز اہلکار مصطفیٰ،یوسف اور افتخار زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔