Latest National, International, Sports & Business News

آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ کیس کی مزید سماعت 21 مئی تک ملتوی

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کہتے ہیں کہ اس وقت ملک میں آئی ایم ایف ہی آئی ایم ایف کو ڈیل کر رہا ہے، حالانکہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل پاکستان کو کرنا چاہیے۔اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں پیشی کے لیے احتساب عدالت پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن سے اگر اچھے تعلقات نہیں ہیں تو اجلاس چلانا مشکل ہو جاتا ہے۔احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ کیس کی مزید سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی۔

تبصرے بند ہیں.