Latest National, International, Sports & Business News

اسلام آباد سمیت آج ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکا ن

سندھ و پنجاب میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سمیت آج ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکا ن ہے۔ خضدار شہر اور گردونواح میں رات گئے موسلاد ھار بارش ہوئی۔ سندھ میں شکار پور، لاڑکانہ اور ملحقہ علاقو ں میں ابر رحمت برسنے سے گرمی کازور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیا ت کے مطابق آج اسلام آباد، راول پنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن اور شمال مشرقی بلوچستان کے اکثر مقامات پر جبکہ ڈی جی خان، حیدرآباد اور لاڑکانہ ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان ، ڈی آئی خان،کوئٹہ،نصیر آباد، قلات ، ژوب ڈویژن کے علاوہ سکھر اور میرپورخاص ڈویژن میں چند ایک مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے

تبصرے بند ہیں.