Latest National, International, Sports & Business News

وزیراعظم نوازشریف کی سعودی فرمانرواشاہ عبداللہ سے ملاقات

وزیراعظم نوازشریف نے سعودی فرمانرواشاہ عبداللہ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہ نماوٴں کے درمیان ملاقات میں مسلم امہ کو درپیش چیلنجوں کے حل پربھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نوازشریف نے سعودی ولی عہدشہزادہ سلمان بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور حسین نوازبھی شریک تھے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے ہرمشکل وقت میں ایک دوسرے کاساتھ دیا، دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں بہترین تعلقات ہیں۔ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے نوازشریف کو تیسری بار وزیراعظم بننے پر مبارک باد دی۔

تبصرے بند ہیں.