آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر الااسلام نے اسلام آباد میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی وزیر اعظم ،آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر الااسلام کی ہونے والی اس ملاقات میں ملکی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال سمیت کالعدم طالبان سے مذاکراتی حکمت عملی کے امور پر بھی غور کیا گیا۔ رہ نماؤں کے درمیان ملاقات میں خطے سمیت وزیراعظم کے دورہ امریکا کے حوالے سے بھی مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق عسکری قیادت نے وزیراعظم کے 22 اکتوبر کو ہونے والے دورہ امریکا اور 23 اکتوبر کو امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کے بارے میں بریف کیا۔ عسکری قیادت کی جانب سے وزیراعظم کو دونوں ممالک کے درمیان خفیہ اداروں کے مکینزم اور طریقے کار پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم کو پاک امریکا انٹیلی جنس شیئرنگ، کولیشن سپورٹ فنڈ اور افغان سرحد پر بارڈر منیجمنٹ سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیراعظم کو یہ بھی بتایا گیا کہ کن مواقع پر افغان علاقوں سے دہشت گرد پاکستانی بستیوں پر حملے کرتے ہیں اور بعض اوقات انہیں افغان فوج کی مدد بھی حاصل ہوتی ہے۔ ملاقات میں ملکی سیکیورٹی اور آئندہ ماہ وزیر اعظم کے دورہ امریکا پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل یہ ملاقات نہایت اہمیت کی حامل ہے، ملاقات میں ڈی جی آئی آیس آئی لفیٹینٹ جنرل ظہیر السلام بھی موجود تھے
تبصرے بند ہیں.