Latest National, International, Sports & Business News

آرمی چیف،ڈی جی آئی ایس آئی،ڈی جی ایم آئی کی وزیراعظم سےملاقات

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الااسلام اور ڈی جی ایم آئی میجر جنرل سرفراز ستار کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات جاری ہے۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اہم ملاقات میں کالعدم طالبان سے مذاکرات کیلئے حکمت عملی پر مشاورت، اور لائن آف کنٹرول کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مذاکرات عمل کے حوالے سے معاملات بھی زیر غور آئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے آرمی چیف جنرل کیانی اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائین سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی۔ حالیہ تناظر میں ان ملاقاتوں کو ملکی اور غیر ملکی سطح پر اہم تصور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ ستمبر کے مہینے میں ہونے والی کل جماعتی کانفرنس اور کالعدم طالبان سے مذاکرات کے لائحہ عمل سے متعلق چاروں رہ نماؤں کے درمیان یہ نہایت اہم ملاقات ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائین رواں ہفتے 8اکتوبر ، جب کہ آرمی چیف جنرل کیانی اگلے ماہ اپنے عہدے کی مدت پوری کررہے ہیں

تبصرے بند ہیں.