Latest National, International, Sports & Business News

عالیہ بھٹ نے ہالی ووڈ فلم میں کام کی تردید کردی

ممبئی: بالی ووڈ کی چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ وہ ہالی ووڈ کی کسی فلم میں کام نہیں کررہی اور نہ ہی انہیںا  سقسم کی کوئی پیش کش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا میں یہ بات متواتر گردش کررہے ہیں کہ عالیہ بھٹ بھی اب ایشوریہ رائے ، پرینکا چوپرا اور دیپیکا پدوکون کی طرح ہالی ووڈ کے لیے پر تول رہی ہیں اور انہوں نے ایک فلم سائن بھی کرلی ہے لیکن خود عالیہ بھٹ نے ان خبروں کی تردید کردی ہے، اپنی نئی فلم ’’کپور اینڈ سنز ‘‘ کی تشہیری تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہالی ووڈ میں کام کرنا یقینی طور پر متاثر کن ہے  اور انہیں پریانکا چوپڑا اور دیپیکا پڈوکون پر بہت فخر ہے، جنہوں نے بالی ووڈ سے ہالی ووڈ میں بھی انٹری دے دی ہے لیکن ابھی وہ کسی ہالی ووڈ فلم میں کام نہیں کررہیں۔

تبصرے بند ہیں.