رانس میں ہونے والی تقریب میں فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیر کر مداحوں کے دل جیت لئے
کانز ( فرانس میں جاری کانز فلم فیسٹول میں فلم ”میکبیتھ ” کی نمائش کی گئی ، فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ جلوے بکھیر کر شائقین کے دل جیت لیے ۔ فرانس میں سجے کانز فلم فیسٹول میں فلموں کی نمائش اور فنکاروں کے ریڈ کارپٹ پر جلوے جاری ہیں ۔ گزشتہ روز فیسٹویل میں شیکسپئیر کے معروف ڈرامے ”میکبیتھ ” پر بننے والی فلم کی نمائش ہوئی ۔ ڈائریکٹر جسٹن کرزل اور اداکار مائیکل فیس بینڈر اور ماریون کوٹیلر سمیت فلم کی پوری کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر خوب جلوے بکھیرے ۔ فلم میں میکبتھ کا کردار مائیکل فیس بینڈر نے ادا کیا ہے جبکہ ان کے مدمقابل لیڈی میکبیتھ کے روپ میں ماریون کوٹیلرڈ جلوہ گرہیں ۔ فلم ”میکبتھ ”کو فیسٹیول میں انتہائی فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے ۔ فلم کی باقاعدہ نمائش رواں سال 24 اکتوبر کو برطانیہ میں کی جائے گی ۔
تبصرے بند ہیں.