Latest National, International, Sports & Business News

خودور كوفسكی کو رہا کر دیا گیا

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی جانب سے مقید تاجر ميخائيل خودور كوفسكی کے معافی نامے پر دستخط کیے جانے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔

ماسکو: () غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پوٹن نے گزشتہ روز دارالحکومت ماسکو میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں اس بات کا اعلان کیا تھا کہ خودور كوفسكی کو جلد معاف کر دیا جائے گا۔ خودور كوفسكی گزشتہ دس برس سے زائد عرصے سے جیل میں تھے ۔ جمعے کو قبل ازیں جاری کیے گئے صدارتی حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ معافی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا جس کے بعد خودور کوفسکی کو رہا کر دیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.