Latest National, International, Sports & Business News

کرینہ سے فلرٹ کا خواہاں ہوں، سید ہارتھ ملہوترا

 ْ ممبئی: بالی ووڈ اداکار سید ہارتھ ملہوترا، کرینہ کپور اور دپیکا پڈکون کو سکرین پر رومانس سے پہلے متاثر کرنے کے خواہاں ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں سید ہارتھ نے کہا کہ دپیکا بہت ہی دلچسپ اور دلکش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں انہیں اس وقت سے چاہتا ہوں جب وہ ماڈل تھی تاہم کبھی ان سے بات کا موقع نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ دپیکا سے ملنا اور انہیں متاثر کرنا میرے لئے ایک فن ہوگا تاہم اس کے لئے پہلے مجھے ہوم ورک کرنا پڑیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں کرینہ کا بھی بہت بڑا مداح ہوں کیونکہ وہ سکرین پر بے حد انٹرٹیننگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرینہ کے ساتھ فلرٹ کا خواہاں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں لڑکے باآسانی لڑکیوں کو بیوقوف بنا لیتے ہیں اور میرے لئے یہ سب بہت ہی دلچسپی کا باعث ہوتا ہے ۔

 

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.