چارلی چپلن کے واحد ناول کو چھاسٹھ سال بعد شائع کر دیا گیا
ہالی وڈ کے مشہور مزاحیہ فنکار چارلی چپلن کے واحد ناول کو چھاسٹھ سال بعد شائع کر دیا گیا۔
لاس اینجلس: () چارلی چپلن کا” فٹ لائٹس ” نامی یہ ناول ستر صفحات اور چونتیس ہزار الفاظ پر مشتمل ہے۔ انیس سو باون میں اس ناول پر "لائم لائیٹس” کے نام سے ایک فلم بھی بنائی گئی جس کا اسکرپٹ لکھنے کیلئے چارلی چپلن کو تین سال لگ گئے۔ لائم لائٹ کو چارلی چپلن کی آخری بہترین فلموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس فلم کا مرکزی کردار ایک مسخرہ ہے جو ایک رقاصہ کو خودکشی سے بچاتا ہے۔