Latest National, International, Sports & Business News

پاک بھارت عوام رشتہ جوڑنا چاہتے ہیں،رضا مراد

کراچی:  مجھے خوشی ہے کہ پاکستانی اور بھارتی عوام کی طرح دونوں ممالک کے وزیر اعظم بھی تمام تر اختلافات کو بھلا کر دوستی کے رشتے کو مضبوط بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر موودی کی اچانک پاکستان آمد اور وزیر اعظم پاکستان سے خیر سگالی جزبہ کا شاندار مظاہرے نے تعلقات بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے سے رشتہ جوڑنا چاہتے ہیں۔ نفرتیں ختم کرنا چاہتے ہیں ،یہ بات بھارتی اداکار رضا مراد نے  اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر کراچی آمد کے بعد پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور کراچی پریس کلب کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے جانے والے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ مجھے پاکستان آکر جو عزت و احترام ملتا ہے وہ میں زندگی بھر نہیں بھول سکتا، تقریب سے خطاب کرنے والوں میں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکریٹری اے ایچ خانزادہ، حسن سومرو اور دیگر شامل تھے۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.