Latest National, International, Sports & Business News

پاکستانی کھلاڑیوں کو رنگانا ہیراتھ سے چوکنا رہنا ہوگا :اظہر علی

آئی لینڈرز کیخلاف قومی بلے بازوں کو سخت محنت کرنا ہوگی ، دونوں ٹیموں میں نئے کھلاڑی شامل ہیں اس لئے کسی کو فیورٹ نہیں کیا جاسکتا :کپتان قومی ٹیم

لاہور  ) سری لنکا اور پاکستان میں کوئی فیورٹ ٹیم نہیں ، ایسا کہنا ہے ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کا جن کے مطابق آئی لینڈرز کے خلاف بلے بازوں کو محنت کرنا ہوگی جب کہ قومی آل رائونڈر محمد حفیظ ساتھی بلے بازوں کو سری لنکن سپنر رنگنا ہیراتھ سے چوکنا رہنے کی نصیحت کر رہے ہیں ۔ زمبابوے کے خلاف ہوم گرائونڈ میں چیمپئن بننے والی قومی ٹیم کا اصل امتحان اب آیا ہے ۔ سری لنکا کی گرمی ، مشکل وکٹیں اور سخت جان کھلاڑیوں سے قومی شاہینوں کا پالا پڑنے والا ہے ۔ ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نےاسے سخت سیریز قرار دیا ہے لیکن ان کے مطابق دونوں ٹیموں میں نئے کھلاڑی شامل ہیں اس لئے فیورٹ کوئی بھی نہیں ۔ آل راونڈر محمد حفیظ کو بائولنگ کے شعبے سے پریشانی ہے ، خاص کر سعید اجمل کے نہ ہونے سے بڑا فرق پڑے گا ، ان کے مطابق سعید اجمل کا ٹیم میں کردار وسیم اکرم اور وقار یونس جیسا تھا ۔ محمد حفیظ کہتے ہیں کہ سری لنکن سپنر رنگنا ہیراتھ حریف ٹیم کے لئے سب سے خطرناک بائولر ہے ۔ قومی ٹیم دورہ سری لنکا کے لئے آج روانہ ہو رہی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ سترہ جون کو شیڈول ہے ۔ –

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.