حجاب پہننے کی سزا، برطانوی خواتین کا مسلمان خاتون پر بدترین تشدد

برطانیہ میں حجاب پہننے پر انتہاء پسند خواتین کے گروپ نے ایک مسلمان خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔

لندن: (ویب ڈیکس) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں انتہاء پسند خواتین کے ایک گروپ نے حجاب پہننے والی ایک مسلمان خاتون کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ لندن میں دو بچوں کی ماں نجی اسلامی سکول سے اپنے بچوں کو لانے جا رہی تھی کہ اس دوران تین خواتین پر مشتمل گروپ اس کی طرف لپکا اور اسے حجاب پہننے پر بُرا بھلا کہتے ہوئے اس پر مکوں کی بارش کر دی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ تینوں خواتین میں ایک نے اس کا حجاب پکڑ کر پہلے نیچے پھینکا اور اس کے بعد اسے بالوں سے پکڑ کر نیچے جھکایا جبکہ دوسری خواتین نے اسے بری طرح مارا اور چھوڑ کر بھاگ گئیں۔ لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شکایت درج کر لی گئی ہے اور اب اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.