آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ، جنوبی افریقہ بدستور پہلی پوزیشن پر موجود

ئی سی سی کی ٹیم رینکنگ میں جنوبی افریقہ بدستور 130 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ 108 پوائنٹس کی حامل آسٹریلیا کی دوسری پوزیشن ہے۔

دبئی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی نے رواں مہینے کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں کسی بھی ٹیم کی درجہ بندی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ٹیم رینکنگ میں جنوبی افریقہ بدستور 130 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ 108 پوائنٹس کی حامل آسٹریلیا کی دوسری پوزیشن ہے۔ آئی سی رینکنگ میں بھارت تیسری پوزیشن پر ہے جسے رواں ماہ بنگلا دیش کیخلاف ایک ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے۔ اگر ہندوستان ٹیسٹ جیت گیا تو ایک پوائنٹ کے اضافے کیساتھ تیسری پوزیشن پر برقرار رہے گا لیکن شکست کی صورت میں چار پوائنٹس گنوا کر 95 پوائنٹس کیساتھ ساتویں پوزیشن پر چلا جائیگا۔ پاکستان بنگلا دیش کو ٹیسٹ سیریز ہرانے کے باوجود چھٹی پوزیشن پر موجود ہے۔ ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ چوتھے، انگلینڈ پانچویں، پاکستان چھٹے، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلا دیش نویں اور زمبابوے کی ٹیم پانچ پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر موجود ہے۔ بائولنگ کے شعبے میں جنوبی افریقہ کے گیند باز ڈیل سٹین 905 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، برطانیہ کے کھلاڑی جیمز اینڈرسن دوسرے جبکہ آسٹریلوی بائولر ریان ہیرس کا تیسرا نمبر ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.