فلم میں اداکارہ شردھا کپور اور بالی ووڈ سپر سٹار تبو نے بھی اہم کردار ادا کئے ہیں
م ) ممبئی میں شیکسپئر کے معروف ڈرامے ہیملٹ پر بنی بالی وڈ فلم ’’حیدر‘‘ کی خصوصی نمائش ہوئی ۔ اداکار شاہد کپور شردھا کپور اور تبو کی یہ فلم آج ریلیز ہوئی ہے ۔ بالی ووڈ اداکارہ تبو نے ممبئی میں فلم کی خصوصی نمائش کا انعقاد کیا جس میں رندیپ ہودا ، تشارکپور اور میوزک ڈائریکٹر انوملک شریک ہوئے ۔ شیکسپئر کے ڈرامے ’’ہیملٹ ‘‘ سے ماخوذ اس فلم میں تبو نے شاہد کپور کی والدہ کا کردار کیا ہے ۔ جبکہ شردھا کپور بھی اس فلم میں جلوہ گر ہیں ۔ کشمیر میں فلمائی گئی یہ ایکشن رومانوی فلم آج سینما گھروں کی زینت بنی ہے ۔ –
تبصرے بند ہیں.