فیشن کے دلربا جلوے بکھیرنے کے لئے فیشن ویک کے دوسرے روز بھی شوخ و چنچل حسینائیں زرق برق ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوہ گر ہوتی رہیں۔
اہورلاہور میں فیشن پر ایسی بہار رہی کہ حسینائیں فینسی اور برائیدل کلیکشن زیب تن کر کے خراماں خراماں انداز اپنائے جس خوبصورتی سے واک کرتی رہیں وہ دیکھنے لائق تھا۔ فیشن کے مختلف سپیل ہوئے پہلے سپیل میں دوشیزائیں ہیر سٹائلنگ کے طور پر پھولوں کے گلدستے بالوں میں سجائے یورپی کلچر کے طرز پر مبنی سٹائلز کو روشناس کراتی رہیں۔ جبکہ وائیٹ کلر بھی خاصا ان دکھائی دیا۔ فیشن شو میں لوگوں کو یہ خبر دی جاتی ہے کہ آنیوالے سیزن میں کیسے ٹرینڈ فیشن کا حصہ ہوں گے۔ –
تبصرے بند ہیں.