قلوپطرہ کا کردار، انجیلینا جولی کا آخری کردار ہو گ

ہالی وڈ: میلیفسینٹ میں جادوگرنی کا کردار ادا کرنے والی انجیلینا جولی اداکاری کو خیر آباد کہنے والی ہیں۔ نئی فلم میں مصر کی شہزادی قلوپطرہ کا کردار ان کے کیریئر کا آخری کردار ہو گا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انجیلینا جولی نے کہا کہ وہ اپنے کیریئر کا اختتام شان دار طریقے سے کرنا چاہتی ہیں اور ان کی نئی فلم میں قلوپطرہ کامشکل کردار ان کے کیریئر کا آخری کردار ہو گا، کیوںکہ ان کی فنی زندگی کے اختتام کے لیے اس سے بہتر کوئی کردار ہو نہیں سکتا۔ مصر کی شہزادی قلوپطرہ کا کردار اس سے پہلے1963 میں اپنے دور کی مشہور اداکارہ ایلزیبتھ ٹیلر نے ادا کیا تھا۔ انجیلینا اداکاری کو خیر آباد کہنے کے بعد اپنی تمام تر توجہ ہدایت کاری اور فلاحی کاموں پر مرکوز کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.