فلم ’’کپوراینڈ سنز‘‘ کی کامیابی نے فواد خان کے لیے فلم نگری کے دروازے کھول دیئے
ممبئی: پاکستانی ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والے چارمنگ اداکار فواد خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم’’کپوراینڈ سنز‘‘ کی کامیابی نے ان کے بالی ووڈ کے دروازے کھول دیئے ہیں جس کے بعد اب کرن جوہر نے انہیں ایک اور فلم میں کام کی پیشکش کردی۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے نام کمانے والے اداکار فواد خان نے بالی ووڈ میں فلمی کیرئیر کا آغاز 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم’’خوبصورت‘‘ سے کیا جس میں ان کے مدمقابل مرکزی کردار اداکارہ سونم کپور نے ادا کیا جب کہ فلم میں ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا جس کے بعد انہیں کئی فلموں میں کام کی پیشکش ہوئی لیکن وہ بوس و کنار سے اجتناب کی پالیسی کے باعث متعدد فلموں میں کام کرنے سے انکار کرچکے ہیں تاہم اب فلم کپور اینڈ سنز کی نمائش کے بعد معروف ہدایت کار کرن جوہر نے انہیں اپنی ایک اور فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.