عالیہ بھٹ نئی فلم کا گانا شوٹ کراتے زخمی ہو گئیں
بالی وڈاداکارہ عالیہ بھٹ نئی فلم کا گانا شوٹ کراتے زخمی ہو گئیں۔ ڈاکٹر نے اداکارہ کو دس دن آرام کرنے کی ہدایت کر دی۔
ممبئی: () ہمپٹی شرما کی دلہنیا کا گانا شوٹ کراتے اداکارہ کی ٹانگ پر زخم آیا۔ درد کی شدت پر ایم آر آئی سکین کرایا گیا تو پتہ چلا کہ عالیہ کی پنڈلی کا جوڑ ٹوٹا ہے۔ بالی وڈ حسینہ اپنا پاؤں ہلانے سے بھی قاصر ہیں۔ ڈاکٹروں نے عالیہ بھٹ کو دس دن آرام کرنے کی ہدایت کی ہے لیکن عالیہ اس فلم کی پروموشن کو لے کر کوئی رسک نہیں لینا چاہتی وہ اپنی چوٹ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فلم کی تشہیری مہم میں حصہ لینے کو تیار ہیں۔ –
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.