Latest National, International, Sports & Business News

شردھا کپور کی نئی فلم کے ٹریلر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور کی نئی فلم ایک ولن کے ٹریلر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔ فلم کے ٹریلر کو پانچ کروڑ اسی لاکھ افراد نے پسند کر لیا۔

ممبئی) رومانوی سنسنی خیز فلم ایک ولن کی کہانی نوجوان جوڑے کی ہے جن کی محبت اچانک ایک نیا رخ اختیار کرتی ہے اور فلم کی کہانی مار دھاڑ میں بدل جاتی ہے۔ شردھا کپور اور سدھارت ملہوترا کی اس فلم کے ٹریلر کو پانچ کروڑ اسی لاکھ افراد پسند کر چکے ہیں۔ ایک ولن کے گانے بھی شائقین میں مقبول ہیں۔ پچیس کروڑ کے بجٹ سے بننے والی فلم ستائیس جون کو دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ –

تبصرے بند ہیں.