Latest National, International, Sports & Business News

سوناکشی سنہا نے زندگی کی 27 بہاریں دیکھ لیں

شوخ اداؤں اور خوبصورت اداکاری سے کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی بالی وڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے زندگی کی 27 بہاریں دیکھ لیں۔ 

ممبئی: () بالی وڈ کی شوخ وچنچل اداکارہ سوناکشی سنہا دو جون 1987ء کو بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں پیدا ہوئیں۔ فنکار باپ شترو گھن سنہا کی بیٹی نے فلمی دنیا میں قدم رکھ کر ثابت کیا کہ اداکاری کا جوہر انہیں ورثے میں ملا ہے۔ 2010ء میں سلمان خان کے ساتھ ان کی پہلی فلم دبنگ ریلیز ہوئی جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ دبنگ کے بعد اکشے کمار کی راؤڈی راٹھور نے سوناکشی سنہا کو صف اول کی اداکاراؤں میں لاکھڑا کیا۔ 2012ء میں ایک بار پھر دبنگ خان چلبل پانڈے کے روپ میں ان کے مدمقابل آئے۔ بُلٹ راجہ میں سیف علی خان، آر راجکمار میں شاہد کپور کے ساتھ ان کی جوڑی کو بھی بےحد پسند کیا گیا۔ اس سال سوناکشی سنہا کی تین فلمیں ہالیڈے، ایکشن جیکسن اور تیواڑ سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔ –

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.