Latest National, International, Sports & Business News

سلمان خان کا سامنا کرتے گھبراتی ہوں، ڈیزی شاہ

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ ڈیزی شاہ کہتی ہیں کہ ان کی سلمان خان سے پہلی ملاقات ان کی فین کی حیثیت سے ہوئی تھی اور وہ پہلی ہی ملاقات میں سلمان خان کی شخصیت سے بہت امپریس ہوئی تھیں۔

ایک انٹرویو میں ڈیزی شاہ کا کہنا تھا کہ سلمان خان کا سامنا کرتے ہوئے میں بہت گھبرا رہی تھی اور ان سے بات کرنا مشکل ہورہا تھا انھوں نے کہا کہ ان سے بات کرنے سے پہلے وہ دس مرتبہ سوچتی تھیں۔ڈیزی شاہ نے مزید کہا کہ فلم’’جے ہو‘‘ میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ایک خواب سالگتا ہے سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے اور میرے خواب کی اتنی جلدی مجھے تعبیر مل جائے گی یہ میں نے سوچا بھی نہیں تھا۔انھوں نے کہا کہ سلمان خان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا وہ اپنے جونیئر ز کا بہت خیال رکھتے ہیں ان میں غصہ تو ہے مگر غرور نام کی کوئی چیز نہیں۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.