سجل علی، عدنان صدیقی بالی ڈو فلم میں جلوہ گر ہوں گے
کراچی: پاکستان کے دو معروف اداکار پاکستان میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعداب بالی وڈ کی فلم میں پہلی بار جلوہ گر ہوں گے۔
پاکستان کے یہ دو نمایاں اور خوبصورت چہرے سجل علی اور عدنان صدیقی ہیں جوپہلی بار بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھ رہے ہیں اور اپنی بالی وڈ فلم ’’مام‘‘ میں بھارت کی سپر اسٹار سری دیوی کیساتھ اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ سجل علی کا اس فلم میں مرکزی کردار ہوگا اور وہ سری دیوی کی اٹھارہ سالہ بیٹی کے کردار میں نظر آئیں گی۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.